کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی مریضوں میں اضافہ، مزید 26 کیسز رپورٹ

Published On 24 September,2021 03:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہو گیا، چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 26 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک ماہ میں ڈینگی کے اب تک 371 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں رواں ماہ اب تک 371 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 267 کا تعلق کراچی سے ہے، سب سے زیادہ کیس ضلع وسطی میں 90، ضلع شرقی میں 60، ضلع کورنگی 28، ضلع ملیر میں 24، ضلع جنوب میں 41 جبکہ ضلع غربی میں 24 کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ میں رواں سال اب تک 1736 ڈینگی وائرس کے کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 5 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
 

Advertisement