دفاتر کی آلودہ ہوا سے ملازمین کی دماغی صلاحیت متاثر ہونیکا انکشاف

Published On 11 September,2021 06:05 pm

ہارورڈ:(ویب ڈیسک) دفاتر کی آلودہ اور غیرمعیاری فضا سے ملازمین کی دماغی صلاحیت پر برے اثرات مرتب کرتی ہے، اور ان کی دماغی وذہنی صلاحیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 تحقیق کی روشنی میں کہا گیا ہے کہ دفاتر کی اندرونی ہوا کا معیار بہتر بنانا بہت ضروری ہے تاکہ تازہ ہوا کی آمدورفت جاری رہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی نے پہلی مرتبہ دفاتر اور اداروں کی فضائی کیفیات بارے تحقیق کی ہے، اس مطالعے میں کئی ممالک نے حصہ لیا۔ دفاتر میں ہوا کی آمدورفت اور معلق ذرات کے درمیان تعلق سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ کارکنوں کی دماغی صلاحیت کو متاثر کررہے ہیں جس کی تصدیق کئی مروجہ ٹیسٹ سے بھی ہوئی ہے۔

اس سے قبل جو بھی تحقیق ہوئی ہے اس میں باہر کی فضائی آلودگی اور دماغی صلاحیت پر ان کے اثرات پر غور ہوا لیکن بند کمروں میں ہوا پر کسی نے غور نہیں کیا تھا۔ اس تحقیق میں 300 افراد کو شامل کرکے ایک سال تک تحقیق کی گئی اور دنیا کے 6 ممالک میں 40 عمارات سے ڈیٹا لیا گیا۔

تحقیقی کے سربراہ ہوزے گیولرمو سیڈانو نے کہا کہ پی ایم 2.5 اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح بڑھنے کے فوراً بعد ہی اکتسابی (کوگنیشن) صلاحیت میں یکدم تیزی سے کمی آجاتی ہے۔

Advertisement