بورے والا: سٹاف نرس کے ساتھ بدتمیزی پر سول ہسپتال میں احتجاج، مریض بے یارومددگار

Published On 24 September,2021 02:18 pm

بورے والا: (دنیا نیوز) بورے والا میں مریض کے لواحقین کی جانب سے سٹاف نرس کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے پر سول ہسپتال میں نرسز نے مریضوں کو بے یارومددگار چھوڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

فیصل آباد کےسول ہسپتال میں نرسز نے ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز سے کام چھوڑ پر او پی ڈی کے سامنے احتجاج کیا ،بورے والا میں سٹاف نرس پر تشدد کے معاملے پر سول ہسپتال کی نرسز نے تمام وارڈز میں احتجاجا کام بند کردیا۔ نرسز نے ملزمان کی گرفتاری اور انکے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا، احتجاجی نرسز نے مطالبہ کیا کہ تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نرسز کی جانب سے سروسز بند کرنے سے مریض پریشانی کا شکار رہے، نرسز نے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا کہ اگر بورے والا معاملے پر ملزمان کو گرفتار کرکے سزا نہ دی گئی تو نرسز کام کا مکمل بائیکاٹ کرکے سڑکوں پر احتجاج کریں گی۔
 

 

Advertisement