لاہور: (دنیا نیوز) نامور ٹینس کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے روسی کھلاڑیوں پر ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے ٹینس فیڈریشن کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہیے، دوسری جانب اندرے روبلیو نے روسی کھلاڑیوں پر پابندی کو امتیازی سلوک قرار دے دیا جبکہ برطانوی سٹار کھلاڑی کیمرون نوری نے کہا کے اس فیصلے کی کوئی منطق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ومبلڈن ٹینس کا میلہ ستائیس جون سے دس جولائی تک جاری رہے گا۔