لندن: (دنیا نیوز) عالمی نمبر ایک ایشلی بارٹی پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہو گئیں، حیران کن اعلان کے بعد پہلے انٹرویو میں آسٹریلوی کھلاڑی کے آنسو چھلک آئے لیکن خوش اور مطمئن نظر آئیں ۔ ۔ ۔
1996ء میں پیدا ہونے والی ایشلی بارٹی نے گالف، نیٹ بال اور کرکٹ میں صلاحیتیں دکھائیں لیکن ٹینس کو اپنا کیرئر بنایا، 13 سال کی عمر میں آئی ٹی ایف جونیئر سرکٹ میں انٹری ڈالی
ٹینس ایونٹس فیڈ کپ، ہوپ مین کپ اور تمام چاروں گرینڈ سلیم کے بعد 2020 کے اولمپک گیمز میں نمائندگی حاصل کی
دوہزار انیس میں فرنچ اوپن، دوہزار اکیس میں ومبلڈن اور رواں سال آسٹریلین اوپن جیت کر ٹینس سیزن کا فاتحانہ آغاز کیا
رینکنگ میں نمبر ون اعزاز پانے والے ایشلی بارٹی نے پچیس سال کی عمر میں اچانک ریٹارئرمنٹ کا اعلان کر کر کے سب کو حیران کر دیا اور ٹینس کو گُڈ بائے کہنے کے بعد پہلے ٹی وی انٹرویو میں آبدیدہ ہو گئیں
کہتی ہیں کہ ٹینس کو بہت وقت دیا اب اپنے دوسرے خواب پورے کرنے ہیں، ایشلی بارٹی کے 13 سالہ مختصر ٹینس کیرئر میں کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔