نیمار جونیئر لیجنڈری فٹبالر پیلے کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

Published On 03 June,2022 07:54 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے خلاف 2 گول سکور کرکے اپنی ٹیم برازیل کو جیت دلانے والے نیمار جونیئر لیجنڈری فٹبالر پیلے کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے فٹبالر نیمار نے اپنے ملک کے لئے کھیلتے ہوئے جنوبی کوریا کے خلاف پنالٹیز پر 2 گول سکور کئے۔

خیال رہے کہ اسی کے ساتھ برازیلین فٹبالر لیجنڈری فٹبالر پیلے کے 77 گول کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں، نیمار جونیئر کے اس وقت گول کی تعداد 73 ہوچکی ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لئے مزید 5 گول کی ضرورت ہے۔
 

Advertisement