فٹبالر جیرارڈ پیک اور گلوکارہ شکیرا میں 10 سال بعد علیحدگی

Published On 04 June,2022 09:03 pm

لندن: (دنیا نیوز) عالمی شہرت یافتہ جوڑی فٹبالر جیرارڈ پیک اور گلوکارہ شکیرا میں 10 سال بعد علیحدگی ہو گئی۔

کھیل اور شوبز سے تعلق رکھنے والی توجہ کا مرکز بنی جیرارڈ پیک اور شکیریرا میں طلاق ہو گئی، بارسلونا کے سٹار فٹبالر اور فٹبال ورلڈکپ میں ’’وکا وکا ‘‘ کے گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکارہ کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔

دونوں سٹارز جیرارڈ پیک اور شکیریرا کے 2 بچے ہیں، بارہ سال بعد علیحدگی اختیار پر دونوں نے پرستاروں سے درخواست کی کہ ان کی نجی اور ازدواجی زندگی پر تبصرے نہ کیے جائیں۔
 

 
Advertisement