کامن ویلتھ گیمز کیلئے 36 ہاکی کھلاڑیوں پر مشتمل فزیکل فٹنس کیمپ کا اعلان

Published On 13 June,2022 11:04 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں 36 کھلاڑیوں پر مشتمل فزیکل فٹنس کیمپ کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایچ ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اعلان کردہ کھلاڑیوں میں عبداللہ اشتیاق خان، اکمل حسین، وقار،منیب الرحمٰن، مبشر علی،عماد شکیل بٹ، محمد عبداللہ، محمد حماد انجم، رضوان علی، عبدالمنان، عمر بھٹہ، رانا عبدالوحید اشرف، غضنفر علی، محمد سلمان، رومان خان، معین شکیل، جنید منظور، اعجاز احمد، عبدالحنان شاہد، افراز، ارباز احمد، احمد ندیم، احتشام اسلم، حسان امین، عقیل احمد، تعظیم الحسن، عبدالرحمٰن، مرتضیٰ یعقوب، ارشد لیاقت، ابوذر، ایم شاہ زیب خان، نوہیز زاہد ملک، رانا سہیل ریاض، اظفر یعقوب، محمد سفیان اور عمیر ستار جبکہ کیمپ آفیشلز میں ٹیم مینجر خواجہ جنید، ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین، فزیکل ٹرینر ڈینیئل بیری، ویڈیو اینالسٹ ندیم لودھی اور فزیو تھراپسٹ عدیل اختر شامل ہیں۔

تمام کھلاڑیوں کو 15 جون دوپہر تک کیمپ کمانڈننٹ خواجہ جنید کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ برمنگھم میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی ایونٹ 28 جولائی سے شروع ہو گا جبکہ تربیتی کیمپ 15 جون سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔
 

Advertisement