پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے سکواڈ کا اعلان

Published On 07 December,2022 05:26 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف ) نے قومی خواتین ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے 34 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق قومی ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 دسمبر بروز جمعرات سے لاہور میں شروع ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق کیمپ میں سے رواں ماہ شیڈول دورہ سعودی عرب کیلئے حتمی 25 رکنی سکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا۔

پی ایف ایف کی جانب سے اعلان کردہ 34 کھلاڑیوں میں نیشا اشرف، رمیسہ خان، حدیقہ ظفر ،فاطمہ نیازاور مافیا پروین کو بطور گول کیپر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ماریہ خان، علینہ اصفہانی، علینہ اکرم، علیزہ صابر، آمنہ حنیف، ایمل خان، انوشے عثمان، ماروی بیگ، رامین فرید، رقیہ فرحین، صنوبر ستار، سوہا ہیرانی اور زہمینہ ملک کو بطور مڈفیلڈرز سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

نادیہ خان، عالیہ صادق، انمول ہیرا، کائنات عبدالغنی، نادیہ شمس، نقیہ علی،اور زویا ذیشان،بطور فاروڈز سکواڈ کا حصہ ہوں گی۔

ملیکہ نور، ایشال فیاض، ایشل شیخ، مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، سحر زمان، صاحبہ شیردل، سارہ خان اور صوفیہ قریشی بطور ڈفینڈرز تربیتی کیمپ میں شریک ہوں گی۔