برازیلیا: (ویب ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے کے تنازع پر سابق برازیلین فٹبالر ایڈریانو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبالر ایڈریانو اپنے دوستوں کے ساتھ سوئٹزرلینڈ - برازیل کا میچ دیکھنے کیلئے اپنی گاڑی ریو ڈی جنیرو کے ایک محلے میں لے گئے جس کے بعد مسلسل دو دن تک غائب رہنے کی وجہ سے دونوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا۔
سابق برازیلین سٹار ایڈریانو نے شادی کے 24 دن بعد ہی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس فیصلے کے بعد ایڈریانو کی جانب سے شادی کیلئے اگلے ہفتے رکھا گیا استقبالیہ بھی منسوخ کر دیا گیا۔
واضح رہے ایڈریانو کے 2016 میں فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اپنے والد کی وفات کے بعد سے ان کی زندگی میں مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے کئی سال ’’انٹر میلن‘‘ میں گزارے اور ’’نیراتزوری‘‘ کے ساتھ چار سیری اے ٹائٹل جیتے تھے۔