دوحہ : (ویب ڈیسک ) دنیا کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹ بال کلب کے ساتھ معاہدے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پرتگال کی ٹیم میں شامل واحد کھلاڑی ہیں جو کسی کلب کے بغیر ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصہ سے سعودی عرب کے کلب النصر کی جانب سے 200 ملین یورو سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی خبریں زیر گردش ہیں ، جب کہ کچھ رپورٹس بتاتی ہیں کہ دونوں کے درمیان ڈیل ہو چکی ہے، 37 سالہ فارورڈ نے آخر کار اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
متعدد رپورٹس کے مطابق، رونالڈو نے النصر کے ساتھ معاہدہ کرنے کی تردید کی، جب ان سے ان افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ خبریں جھوٹی ہیں۔
Cristiano Ronaldo on links of Al Nassr deal done: “No, that’s not true — not true”, he said after the game. #Qatar2022
— Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) December 6, 2022
Al Nassr proposal, on the table — but no green light from Ronaldo as of now. pic.twitter.com/y2duCzmZtA
واضح رہے کہ رونالڈو نے پچھلے کچھ مہینوں میں ایک ہنگامہ خیز وقت گزارا ہے،ان کا نہ صرف مانچسٹر یونائیٹڈ کے مینیجر ایرک ٹین ہیگ کے ساتھ جھگڑا ہوا بلکہ کلب کے مالکان کے ساتھ بھی ان کا تنازع رہا جن میں کچھ مبینہ طور پر اسٹرائیکر کو کلب سے باہر کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اور بالآخر رونالڈو اور یونائیٹڈ نے اپنے راستے الگ الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔