ایشین 14 اینڈیو ڈویلپمنٹ ٹینس چیمپئن شپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگیا

Published On 13 December,2022 03:44 am

لاہور: ( ویب ڈیسک ) ایشین 14 اینڈیو ڈویلپمنٹ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 4 قومی کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق قومی انڈر 14 ٹینس ٹیم کے ٹرائلز5 سے 7 دسمبر تک کامیابی سے منعقد کئے گئے جن میں کامیاب ہونے والے کھلاڑی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ایشیئن 14 اینڈیو ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

قومی فیڈریشن کے مطابق ٹرائلزکیلئے مجموعی طور پر 7 کھلاڑیوں کو مدعوکیا گیا تھا اور 3 دن کے ٹرائلز کے بعد 4 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔

فیڈریشن حکام کا کہنا ہے کہ ٹرائلز کیلئے منتخب کئے گئے کھلاڑیوں میں،حمزہ رومان، ابوبکر طلحہ امیر محمد خان مزاری اور نبیل علی قیوم شامل ہیں۔

ٹرائلز میں چوتھے نمبر پر رہنے والے کھلاڑی نبیل علی قیوم ڈبلیو جے ٹی ایونٹ کے ریزرو کھلاڑی ہونگے جبکہ ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق سرفہرست دو کھلاڑی بنگلہ دیش میں شرکت کریں گے۔