لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کی ویمنز فٹ بال ٹیم ماریہ خان کی قیادت میں 4 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کےلیے سعودی عرب روانہ ہوگئی۔
قومی ویمنز فٹبال ٹیم کا پہلامیچ 11 جنوری کو کوموروس کے خلاف شیڈول ہے، ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو 15 اور 19 جنوری کو بالترتیب ماریشس اور سعودی عرب کے خلاف کھیلنا ہے۔
SAUDIA ARABIA BOUND! #PakistanFootball #DilSayFootball #WomensFootball pic.twitter.com/jxgElk6TL7
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) January 9, 2023
خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کو 2013 میں غیر فعالیت کی وجہ سے فیفا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم 2017 میں پابندی ہٹائے جانے کے بعد بھی ٹیم غیر فعال ہی رہی۔
پاکستان کی ٹیم نے گذشتہ ستمبر میں ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن چیمپئن شپ میں بھی شرکت کی تھی اور مالدیپ کے خلاف 7-0 سے فتح حاصل کی تھی۔