4 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی فٹبال ٹیم سعودی عرب پہنچ گئی

Published On 10 January,2023 10:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی قومی خواتین فٹبال کی ٹیم 4 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مطابق پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ بدھ 11 جنوری کو کوموروس کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 15جنوری کو ماریشس اور تیسرا میچ 19 جنوری کو سعودی عرب کے خلاف کھیلے گی، ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، کوموروس اور ماریشس کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں، قومی ٹیم کی قیادت ماریہ خان کریں گی۔

پاکستانی سکواڈ میں ملیکہ نور (نائب کپتان)، عالیہ صادق، انمول ہیرا، نادیہ خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار، ظہمینہ ملک، زویا ذیشان، ماریہ خان، آمنہ حنیف، انوشے عثمان، ماروی بیگ، رامین فرید، سوہا ہیران، مشال اکرم بھٹی، نزالیہ صدیقی، سحر زمان، صاحبہ شیر دل، سارہ خان، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناز، مافیہ پروین، نشا اشرف اور رومیسا خان شامل ہیں۔