ہیری بروک آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ نامزد ، بابراعظم محروم

Published On 10 January,2023 10:05 pm

دبئی: (ویب ڈیسک)انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک کو آئی سی سی نے دسمبر 2022 کے پلئیر آف دی منتھ نامزد کردیا گیا۔

23 سالہ ہیری بروک نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی 0-3 سے کلین سوئپ شکست میں اہم کردار ادا کیا، اس سیریز میں کرکٹر نے 93.60 کی ناقابلِ یقین ایوریج سے 468 رنز بنائے جس میں 3 سینچریاں اور ایک نصف سینچری شامل تھی۔

پاکستان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جس کے باعث آئی سی سی نے نوجوان کھلاڑی کو اعزاز سے نوازا۔

قبل ازیں آئی سی سی نے فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے ہیری بروکس شامل تھے۔
 

Advertisement