ایڈیلیڈ: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار اینا سرجیوینا ڈینیلینا ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔
ثانیہ مرزا کی جوڑی کو ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں آسٹریلیا کی سٹروم ہنٹر اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا کریجکووا سے 6-3، 3-6 اور 6-10 کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آسٹریلیا کے شہر میں ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میموریل ڈرائیو ٹینس سینٹر پر کھیلا جا رہا ہے جس کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں آسٹریلیا کی سٹروم ہنٹر اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔