سڈنی : (ویب ڈیسک ) عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر کارلوس الکراز انجری کے باعث آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکراز ٹانگ کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے ٹینس اسٹار کارلوس الکراز نے کہا کہ آسٹریلین اوپن کے لیے سخت محنت کی تھی ، بدقسمتی سے میں اب آسٹریلین اوپن میں حصہ نہیں لے سکوں گا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل ضرور ہے لیکن مجھے امید ہےکہ جلد فٹ ہو جاؤں گا۔
When I was at my best in preseason, I picked up an injury through a chance, unnatural movement in training. This time it s the semimembranosus muscle in my right leg. pic.twitter.com/nJbIlMtGyK
— Carlos Alcaraz (@carlosalcaraz) January 6, 2023
19 سالہ کارلوس نے ستمبر میں ہونیوالے یوایس اوپن میں گرینڈ سلیم جیت کردنیا کے کم عمر عالمی نمبر ون کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ لگاتار دوسرا برس ہے کہ عالمی نمبر ون کھلاڑی آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ نواک جوکووچ گزشتہ برس آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہونے پر ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔