ایڈیلیڈ : ( ویب ڈیسک ) سربیا کے نامور ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
جمعہ کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائل رائونڈ میں جوکووچ نے کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف کو سٹریٹ سیٹس 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
شیڈول کے مطابق عالمی نمبر 5 ٹینس سٹار کا سیمی فائنل میں مقابلہ روس کے ڈینیئل میدودیف سے ہوگا، ڈینیئل مدویدوف نے کوارٹر فائل رائونڈ میں ہم وطن روس کے کیرن خچانوف کو سٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
یاد رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کا گزشتہ سال نومبر میں نیٹو اے ٹی پی فائنلز ایونٹ میں بھی آمنا سامنا ہوا تھا جس میں جوکووچ نے کامیابی حاصل کی تھی۔