ایڈیلیڈ: ( ویب ڈیسک ) سربیا کے معروف ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ نے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ کے اہم مقابلے میں فرانسیسی حریف کھلاڑی کوئنٹن ہیلیس کو شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
جمعرات کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائی بریک پر حریف فرانسیسی حریف کھلاڑی کوئنٹن ہیلیس کو 6-7(3-7) اور 6-7(5-7)سے ہرایا۔
دوسری جانب کینیڈا کے ٹینس سٹار ڈینس وکٹورووچ شاپووالوف بھی ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، انہوں نے روسی حریف کھلاڑی رومن رشاتووچ سیفیولن کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
خیال رہے کہ معروف ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اس وقت مردوں کی عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہیں۔