آکلینڈ : عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار وینس ولیمز ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
رواں برس کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنا منٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں جاری ہے ، ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں ٹینس سٹار وینس ولیمز کو چینی حریف کھلاڑی لن ژو نے شکست دے دی ۔
NEVER. GIVE. UP.
— wta (@WTA) January 5, 2023
Zhu Lin outlasts Venus Williams 3-6, 6-2, 7-5 in a roller coaster match to reach the quarterfinals!#ASBClassic pic.twitter.com/8T7G9Fgryp
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں وینس ولیمز اور چینی حریف کھلاڑی لن ژو آمنے سامنے تھیں جس میں چینی کھلاڑی لن ژو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 42 سالہ حریف امریکی کھلاڑی وینس ولیمز کو 6-3، 2-6 اور 5-7 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔