ایڈیلیڈ : (ویب ڈیسک ) پاکستانی نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن انٹرنیشنل ون ٹینس کے ابتدائی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔
رواں سال کے پہلے اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن ابتدائی راؤنڈ میں ہی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں جینک سنر اور لورنزوسونیگو پر مشتمل اطالوی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن کو 6-7(1-7)، 7-5 اور 8-10سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
رواں سال کا پہلا اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔