سڈنی : ( ویب ڈیسک ) ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری یونائیٹڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ، امریکا، یونان اور اٹلی کی ٹیموں نے یونائیٹڈ ٹینس کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، یونان نے کروشیا ، پولینڈ نے اٹلی جبکہ امریکا نے برطانیہ کو شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنائی اور اٹلی نے بہترین پوائنٹس کی بنیاد پر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
شیڈول کے مطابق ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 6 جنوری (آج ) سے شروع ہوگا جس میں پولینڈ کا مقابلہ امریکا جبکہ یونان کی ٹیم کا مقابلہ اٹلی سے ہوگا۔
یاد رہے کہ ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی اے ٹی پی رینکنگ اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ملے گا۔