ایڈیلیڈ : ( ویب ڈیسک ) یوکرین کی ٹینس کھلاڑی لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپینکو ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔
فاتح جوڑی نے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پولش ٹینس کھلاڑی ایلیجا روزولسکا اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف کو شکست دی۔
آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ میں جاری ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میموریل ڈرائیو ٹینس سینٹرپر کھیلا جا رہا ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپینکو نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پولش ٹینس کھلاڑی ایلیجا روزولسکا اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔