بغداد : ( ویب ڈیسک ) عراق میں کھیلے جانے والے گلف کپ کے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم نے قطر کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
بصرہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں میں کھیلے گئے ایونٹ کے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فاتح ٹیم نے حریف کے خلاف 1-2 گول سے کامیابی سمیٹی۔
عراق کے لیے ابراہیم بیش نے 19 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے 10 منٹ بعد قطر نے امرو سورگ کے ذریعے گول کر کے برابر کر دیا۔
ایمن حسین نے وقفہ سے دو منٹ قبل عراق کے لیے دوسرا گول کر کے میچ میں برتری حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
تین بارگلف کپ چیمپئن رہنے والی عراق کی ٹیم کا فائنل جمعرات کو عمان سے ہوگا۔