سبسٹین ہالر کی کینسر کے علاج کے بعد میدان میں واپسی

Published On 11 January,2023 04:00 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) آئیوری کوسٹ نیشنل فٹبال ٹیم اور بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب کے کھلاڑی سبسٹین ہالر کی کینسر کے علاج کے بعد فورٹونا ڈیسلڈورف کیخلاف دوستانہ میچ کھیل کر میدان میں واپسی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیوری کوسٹ کے سٹرائیکر سبسٹین ہالر نے ماربیلا میں فورٹونا ڈیسلڈورف کے خلاف دوستانہ میچ کھیلا جس میں ڈورٹمنڈ نے 1-5 سے کامیابی حاصل کی، 28 سالہ فٹبالر کو جولائی 2022 میں ایجیکس کے ساتھ معاہدے کے فوری بعد کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اب فورٹونا کیخلاف پہلا میچ کھیلا ہے۔

ماربیلا میں ڈورٹمنڈ کے تربیتی کیمپ میں پریکٹس کیلئے آنے سے پہلے ان کی سرجری اور کیموتھراپی ہوئی، ہالر نے اس حوالے سے کہا کہ جب سب کی رائے ہے کہ میرے لیے کھیلنا اچھا ہوگا تو میں کھیلوں گا، یقیناً میں ہر روز میدان میں آنا چاہتا ہوں اور جلد از جلد دوبارہ کھیلنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں 22 جنوری کو آگسبرگ کے خلاف کھیلنے کی پوری کوشش کروں گا اور بہترین حالت میں رہوں گا۔