رونالڈو کی النصر میں شمولیت سعودی عرب کیلئے خوش آئند : روڈی گارشیا

Published On 09 January,2023 01:08 am

ریاض : ( ویب ڈیسک ) سعودی فٹبال کلب النصر کے نئے کوچ روڈی گارشیا نے کہا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کی ہمارے کلب میں شمولیت سعودی عرب کیلئے خوش آئند ہے ۔

اتوار کے روز سعودی عرب میں منعقد ہونے والی ڈاکار ریلی کے دورے کے موقع پر روڈی گارشیا نے پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی کلب النصر میں شمولیت کا موازنہ 1975 میں پیلے کے نیو یارک کاسموس کے ساتھ معاہدے سے کیا۔

گارشیا نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہے، ہمارے لیے، النصر کے لیے، سعودی عرب کے لیے بہت اچھا ہے، رونالڈو ایک کھلاڑی سے زیادہ ہیں، وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ رونالڈو نے ہمارے کلب پر کتنی روشنی ڈالی ہے، اب ہر کوئی جانتا ہے کہ ہمارا کلب دنیا بھر میں کہاں ہے ، وہ سکواڈ کے ساتھ گھل مل گیا، ہم نے اسے اپنے نئے ساتھیوں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے اور ہنستے ہوئے دیکھا ہے ۔

Advertisement