انگلش پریمیئر لیگ : مانچسٹر، برائٹن اور فلہم اپنے میچز میں کامیاب

Published On 05 January,2023 12:23 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون اور فلہم نے اپنے میچز جیت لئے جبکہ آرسنل اور نیوکیسل یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بورن مائوتھ کی ٹیم کو باآسانی 0-3 گول سے ہرایا، کیسمیرو،لیوک شا اور مارکس راشفورڈ نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

لیورپول کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم نے ایورٹن کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے مات دی ، برائٹن اینڈ ہوو البیون کی طرف سے کاورومیٹوما،ایون فرگوسن،سولی مارچ اورپاسکل گراس نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ایورٹن کی طرف سے واحد گول ڈیمرائی گرے نے سکور کیا۔

لیسٹر کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں فلہم اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں فلہم نے لیسٹر سٹی کی ٹیم کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔

لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں ، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

Advertisement