ریاض : ( ویب ڈیسک ) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب ’ النصر‘ میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کے بعد باضابطہ طور پر کلب کو جوائن کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر کے ہوم گراؤنڈ مسسول پارک میں منعقدہ معاہدے کی تقریب میں ہزاروں مداحوں نے معروف فٹبالر کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا۔
An unwavering passion for the club we love
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) January 3, 2023
This is Al Nassr. This is our club. And these are our incredible fans #HalaRonaldo pic.twitter.com/mDv6vZJfYA
رونالڈو استقبالیہ تقریب میں پہنچے تو بچوں کے ایک گروپ نے ان کا خیر مقدم کیا جبکہ انہوں نے مداحوں سے ملاقات کی اور اپنے دستخط شدہ فٹبال دیے۔
Last ball for a special kid pic.twitter.com/L5uQH4aubo
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) January 3, 2023
استقبالیہ تقریب کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے 37 سالہ فٹبالر نے کہا کہ ’’ میں اور میرے اہل خانہ اس حمایت اور آپ کے استقبال کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں ‘‘۔
معروف فٹبالر نے کہا کہ میرا کیرئیر ابھی ختم نہیں ہوا تاہم یورپ میں میرا کام مکمل ہوگیا ہے ، وہاں مجھے متعدد آفرز کی گئیں جن میں برازیل، امریکا ، آسٹریلیا اور پرتگال کے کلبز بھی شامل ہیں لیکن میں یہاں مملکت کی کامیابی اور نئے ریکارڈز بنانے آیا ہوں۔
|| @Cristiano talks about @AlNassrFC and his new challenges in Saudi Arabia pic.twitter.com/QrGzdB4dg2
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) January 3, 2023
فٹبالر سٹار نے کہا کہ میں ہر چیزجیت چکا ہوں اور یورپ کے بہترین کلب سے کھیل چکا ہوں ، اب ایشیاء میں ایک نیا امتحان ہے، النصر کے ساتھ میرا معاہدہ منفرد ہے، میں بھی منفرد کھلاڑی ہوں، اس لیے یہ میرے لیے معمولی ہے۔
رونالڈو نے مزید کہا کہ ’’ مجھے اپنی زندگی کا یہ بڑا فیصلہ کرنے پر بہت فخر ہے ‘‘۔
Start of a new era #HalaRonaldo pic.twitter.com/4N8t9zi734
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) January 3, 2023