رونالڈو کا سعودی پرولیگ میں ڈیبیو تاخیر کا شکار ہو گیا

Published On 06 January,2023 12:47 am

ریاض : ( ویب ڈیسک ) معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی لیگ میں النصر کلب کی جانب سے ڈیبیو تاخیر کا شکار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کے فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کو گزشتہ سال اپریل میں ایورٹن کے خلاف مانچسٹر یونائیٹڈ کی 1-0 سے شکست کے بعد ایف اے کی جانب سے ان کے خلاف کی گئی تادیبی کارروائی کی وجہ سے 2 میچوں کی پابندی کا سامنا ہے جس کے باعث وہ سعودی پرو لیگ میں الطائی کے خلاف اپنا پہلا میچ نہ کھیل سکے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ رونالڈو پر 2 میچوں کی پابندی کے علاوہ 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا تاہم وہ معطلی کو پورا نہیں کرسکے کیوں کہ یونائیٹڈ کے ساتھ ان کا معاہدہ ختم ہو گیا تھا۔

خیال رہے کہ نومبر میں رونالڈو کو انگلش ایف اے کی جانب سے نامناسب اور پرتشدد طرز عمل کا قصوروار قرار دیا گیا تھا اور ایورٹن کی شکست کے بعد پرستار کا فون توڑنے پر انہیں 2 میچوں کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

Advertisement