انگلش پریمیئرلیگ : نوٹنگھم فاریسٹ اور ٹوٹنہم ہاٹ پور میچز جیتنے میں کامیاب

Published On 05 January,2023 12:11 pm

انگلینڈ : (ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ میں نوٹنگھم فاریسٹ اور ٹوٹنہم ہاٹ پورنے اپنے میچز جیت لئے۔

پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں ، نوٹنگھم فاریسٹ نے سائوتھمپٹن کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرا دیا جبکہ ٹوٹنہم ہاٹ پور نے کرسٹل پیلس کو با آسانی 0-4 سے شکست دے دی ۔

لیڈز یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سےبرابر رہا جبکہ آسٹن ولا اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان بھی میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

سینٹ میریز سٹیڈیم ، سائوتھمپٹن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں نوٹنگھم فاریسٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان حریف ٹیم سائوتھمپٹن کی ٹیم کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔

تائیو اوونی نے ایک گول کر کے نوٹنگھم فاریسٹ کی فتح میں میں کلیدی کردار ادا کیا۔

سیلہرسٹ پارک، لندن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پورنے کرسٹل پیلس کو باآسانی 0-4 گول سے ہرا دیا۔

ہیری کین نے دو جبکہ میٹ ڈوہرٹی اور ہیونگمن سن نے ایک ایک گول سکور کر کے ٹوٹنہم ہاٹ پورکی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

لیڈز یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے اورآسٹن ولا اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ی پر ختم ہوگئے۔

 

Advertisement