بغداد : ( ویب ڈیسک ) عراق کے وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے بصرہ میں گلف فٹبال کپ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیجی ممالک کا فٹبال ایونٹ گلف کپ عراق کے شہر بصرہ میں شروع ہوگیا، پہلا میچ عراق اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ میں کویت، سعودی عرب، بحرین، اومان، قطر، متحدہ عرب امارات اور یمن کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے شرکا کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ہزاروں افراد بصرہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں جمع تھے۔
دو سال میں ہونے والا عربی گلف کپ پہلی بار 1970 میں ہوا تھا، آخری مرتبہ عراق میں یہ ٹورنامنٹ 1979 میں ہوا تھا۔ عراق 1984 اور 1988 کے گلف کپس کا فاتح رہا۔
آخری بار 2019 میں ہونے والا گلف کپ بھی عراق میں ہوا تھا جس میں بحرین نے کامیابی اپنے نام کی تھی۔