النصر کلب کی جانب سے کھیلنا میرے لئے اعزاز ہے : کرسٹیانو رونالڈو

Published On 10 January,2023 01:20 am

ریاض : ( ویب ڈیسک ) فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہونا یقینی طور پر اچھا احساس ہے، النصر کلب کی جانب سے کھیلنا میرے لئے اعزازہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں لوگوں کو اور خود کو خوش کرنا چاہتا ہوں اور مجھے سعودی عرب آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

رونالڈو نے کہا کہ سب سے اہم بات لطف لینا اور کلب کیلئے جیت حاصل کرنا ہے، اس کے علاوہ ملک میں فٹبال کو ترقی دینا بھی اہم ہے جس کے وہ حق دار ہیں، میں نئی نسل کیلئے یہاں آیا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی لیگ میں کامیابی کی بہت امید ہے اور یہاں بہت زبردست کھلاڑی ہیں، یہاں بہت سخت مقابلے ہوں گے اور اسی لئے میں یہاں آیا ہوں۔

Advertisement