انگلش پریمیئر لیگ : فلہم کی چیلسی کو 1-2 سے شکست

Published On 14 January,2023 01:37 am

مانچسٹر : ( ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں فلہم نے چیلسی کو شکست دے کر ایونٹ میں نویں کامیابی اپنے نام کر لی۔

ایمرٹس اتحاد سٹیڈیم مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں فلہم نے چیلسی کو 1-2 سے شکست دی، ولیان اور کارلوس وینیسیئس نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

فلہم کی طرف سے پہلا گول ولیان نے 25 ویں منٹ میں سکور کیا، دوسرے ہاف میں چیلسی کے کالیڈو کولبیلی نے میچ کے 47ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا تاہم میچ کے 73 ویں منٹ میں فلہم کے کارلوس وینیسیئس نے ایک گول کر کے اپنی فلہم کو چیلسی کے خلاف ایک مرتبہ پھر 1-2 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

میچ میں کامیابی کے بعد فلہم کی ٹیم 31 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی پاکر ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

Advertisement