رافیل نڈال دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد آسٹریلین اوپن سے آؤٹ

Published On 19 January,2023 01:02 am

میلبورن : ( ویب ڈیسک ) ٹینس کی دنیا کے معروف کھلاڑی ٹاپ سیڈ رافیل نڈال آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں امریکی حریف میکنزی میکڈونلڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2023 کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں رافیل نڈال کی شکست کی صورت میں پہلا اپ سیٹ ہو گیا۔

ہسپانوی ٹینس سٹار میکنزی میکڈونلڈ کے خلاف دوسرے سیٹ میں شاٹ لگاتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے اور 6-4، 6-4، 7-5 سے ہار گئے۔

نڈال نے شکست پر کہا کہ اب یہ ایک مشکل لمحہ اور مشکل دن ہے ، آپ کو اسے قبول کرنے اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ دوسرے راؤنڈ میں کریش آؤٹ ہونا 2016 کے بعد کسی گرینڈ سلم میں رافیل نڈال کی پہلی شکست ہے۔

Advertisement