آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ابتدائی راؤنڈ ، اعصام الحق کل ایکشن میں نظرآئینگے

Published On 19 January,2023 10:56 am

میلبورن : (ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے سربین جوڑی دارنکولا کیچک رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں کل (جمعہ) کو ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن آئی ٹی ایف کے زیر اہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 111 واں ایڈیشن آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں جاری ہے ۔

پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے سربین جوڑی دار نکولا کیچک آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں میدان میں اتریں گے ۔

اعصام کا ومبلڈن اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں مقابلہ فرانسسکو کیبرال اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جائو سوساپر مشتمل پرتگال کی جوڑی سے ہوگا۔

 

 

Advertisement