نوویک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Published On 28 January,2023 02:31 am

میلبورن : ( ویب ڈیسک ) معروف سربین ٹینس سٹار اور ورلڈ نمبر 5 نوویک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل معرکے میں امریکی حریف ٹومی پال کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

جمعہ کو میلبورن پارک میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں 35 سالہ جوکووچ نے ٹومی پال کو 7-5,6-1, 6-2 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ سٹیفانوس سیٹسیپاس سے ہوگا۔

خیال رہے کہ نوویک جوکووچ نے ٹومی پال کو شکست دے کر مسلسل 27 مینز سنگلز مقابلوں میں کامیابی کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ 

Advertisement