دوحا: (ویب ڈیسک) قطری سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کا منصوبہ بنا لیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر میں عالمی فٹبال کپ کے کامیاب انعقاد نے کھیل کے دیوانوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ایک نجی گروپ نے مانچسٹر یونائٹیڈ کیلئے بولی دینے کا اعلان کیا ہے۔
قطری گروپ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مینجر ایرک ٹین ہیگ کو بہت بڑی رقم بھی دینے کو تیار ہے تاہم انکے مقابلے میں اب تک کوئی اور سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا وعدہ پورا کردیا: امیرقطر
دوسری جانب کلب کے مالکان کی یہ خواہش ہے کہ کوئی ایسا خریدار مل جائے جو 6 بلین پاؤنڈز سے زیادہ رقم ادا کرنے کو تیار ہو، اس رقم سے وہ مانچسٹر یونائٹیڈ کے تاریخی سٹیڈیم کو از سر نو بنانے اور دوسری سہولیات تیار کرنے پر خرچ کرنے کے خواہاں ہیں۔