اٹلی کشتی حادثے میں قومی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی جاں بحق

Published On 28 February,2023 11:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اٹلی میں ہونے والے کشتی حادثے میں پاکستان ہاکی ٹیم کی خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہو گئیں۔

ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ سے تھا، ان کی فیملی نے شاہدہ رضا کی موت کی تصدیق کر دی ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اپنی ہاکی پلیئر کے انتقال پر تعزیت کیا گیا ہے۔

کوچ غلام عباس نے شاہدہ رضا کے حوالے سے بتایا کہ وہ پہلے ہاکی کھیلتی تھیں پھر پاکستان فٹبال ٹیم کا حصہ رہیں، روزگار کیلئے وہ بیرون ملک جانا چاہتی تھیں، شاہدہ رضا نے قومی ویمن ہاکی ٹیم کے ہمراہ کئی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔
 

Advertisement