اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں نور العین نے ڈیف خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔
لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے خواتین ڈیف کیٹیگریز کے مقابلوں میں نور العین نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ فائزہ نور اور سعدیہ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دوسری جانب ایمچور اوپن کے مقابلوں میں معاذ بیگ نے کامیابی حاصل کی جبکہ قاسم نے دوسری، عبدالرحمن نے تیسری اور شہزاد احمد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
یاد رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 11 مارچ کو اور فائنل 12 مارچ کو منعقد ہوں گے۔