لاہور : ( ویب ڈیسک ) پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا، دو روزہ چیمپئن شپ 18 مارچ تک جاری رہے گی۔
چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے 9 ڈویژنوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ملتان، راولپنڈی اور ساہیوال کی ٹیمیں شامل ہیں۔
نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے چیمپئن شپ کو 17 مارچ سے لاہور میں شروع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس ایونٹ سے پنجاب میں نیٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔