اٹک: تیز رفتار ڈمپر کی کار کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق

Published On 16 March,2023 03:10 am

اٹک : ( دنیا نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فتح جنگ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار میاں اور بیوی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خواتین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement