مالدیپ کیخلاف دوستانہ میچ کیلئے پاکستان فٹبال سکواڈ کا اعلان

Published On 17 March,2023 12:27 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی جانب سے مالدیپ کے خلاف واحد دوستانہ میچ کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان اور مالدیپ کی ٹیموں کے درمیان واحد دوستانہ میچ 21 مارچ کو لامو گان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پی ایف ایف کے منتخب سکواڈ میں ثاقب حنیف، عبدالباسط ، سلمان الحق، مامون موسیٰ خان، سید عبداللہ شاہ، عبداللہ اقبال، حسیب احمد خان، توقیر الحسن، سردار ولی، راؤ عمر حیات، عبدالقدیر خان شامل ہیں۔

فٹبال فیڈریشن نے علی خان نیازی ، محمد سفیان، علی عزیر، عالمگیر غازی، زین العابدین اسحاق ، ہارون حامد، شائق دوست، محمد ولید خان، معین احمد، اے صمد شہزاد، عمر سعید اور ایم وحید کو بھی سکواڈ کیلئے منتخب کیا ہے۔

Advertisement