جونیئرہاکی ٹیم کی تشکیل کیلئے ٹرائلز، 75 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

Published On 20 March,2023 01:49 am

کراچی : ( ویب ڈیسک ) پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف ) کے زیر اہتمام پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں جونیئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقاد ہوا جن میں سندھ اور بلوچستان بھر سے 75 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپین کلیم اللہ خان، اولمپین ناصر علی، اولمپین شکیل عباسی، انٹرنیشنل لئیق لاشاری نے ٹرائلز کی نگرانی کی۔

دوسرے مرحلے میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں 20 اور 21 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک پنجاب،کے پی کے،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بھر سے آنے والے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے ٹرائلز منعقد ہونگے۔

Advertisement