کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Published On 24 March,2023 10:51 am

لزبن: (ویب ڈیسک ) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے یورو کوالیفائر میں Liechtenstein کے خلاف کیریئر کا 197 واں انٹرنیشنل میچ کھیل کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے کویت کے فارورڈ بدرالمتاوا کو پیچھے چھوڑ کر یہ ریکارڈ بنایا ہے۔

یورو کوالیفائر میں پرتگال نے  Liechtensteinکے خلاف چار صفر سے کامیابی حاصل کی، اس میچ میں رونالڈو نے 2 گول اسکور کیے۔

اس سے قبل سٹار فٹبالر نے سعودی لیگ میں کلب النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے الوحدہ کے خلاف میچ میں چار گول اسکور کرکے لیگ فٹبال میں پانچ سو گول کرنے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا ۔

خیال رہے کہ  فٹ بال کی تاریخ میں رونالڈو سب سے زیادہ انفرادی گول کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔
 

Advertisement