یوم پاکستان، پنجاب فٹبال اکیڈمی نے نمائشی میچ میں پاک لینڈ کو شکست دیدی

Published On 24 March,2023 12:25 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر کھیلے گئے نمائشی فٹبال میچ میں پنجاب فٹبال اکیڈمی نے پاک لینڈ اکیڈمی کو 6 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام یوم پاکستان کے موقع پر پنجاب سٹیڈیم میں نمائشی فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب اکیڈمی اور پاک لینڈ اکیڈمی لاہور کی ٹیمیں مدمقابل آئیں اور پنجاب اکیڈمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاک لینڈ اکیڈمی کو 6-7 گول سے ہرا دیا۔

سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس بورڈ پنجاب محمد طارق قریشی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب محمد طارق قریشی نے کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر میچ کا انعقاد خوش آئند ہے، سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، بہترین کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

Advertisement