دوستانہ فٹبال میچ: مالدیپ نے پاکستان کو شکست دیدی

Published On 21 March,2023 07:18 pm

مالی: (ویب ڈیسک) دوستانہ فٹبال میچ میں مالدیپ نے پاکستان کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

لامو گان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مالدیپ کے کھلاڑی ابراہیم اعصام نے پہلے ہاف کے 20 ویں منٹ میں پاکستان کے خلاف ایک گول سکور کیا۔

دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی، جبکہ پاکستانی ٹیم پورے میچ میں مالدیپ کے خلاف ایک گول بھی نہ کرسکی۔
 

Advertisement