اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گرد چھُپ کر ہی عدالت آتے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب منہ چھپا کر آنا پڑے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پہ مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد بیوی تمہاری ڈر گئی؟ مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پہ دیکھتے تھے، اُس وقت شرم اور حیا تھی؟
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 21, 2023
وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کے بیڈروم میں رات کوگھسنے کا آرڈر دیتے شرم آئی تھی؟ شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب کو حملہ کرنے کا حکم دیتے شرم آئی؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ فریال تالپور کوعید پر ہسپتال سے گھسیٹ کر لاتے ہوئے اور مسجدِ نبویؐ اور لندن میں مجھ پر حملہ کراتے شرم آئی؟ پنکی باجی کو ہیرے، انگوٹھیاں لیتے ڈر لگا اور چیخیں نکلتی تھیں؟