اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو اہم سفارتی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کر لیا۔
فواد حسن فواد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہے ہیں، فواد حسن فواد کو کسی اہم ملک میں سفیر تعینات کرنے کیلئے کام شروع ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کو برطانیہ یا چین میں سفیر لگایا جا سکتا ہے جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے، فواد حسن فواد کا نام آنے کے بعد وزارت خارجہ کے ٹرانسفر اینڈ پوسٹنگ پلان میں تاخیر ہوئی ہے۔