ضمانت پارک سے دہشتگرد برآمد ہونے کے بعد عمران خان کو امن کا بھاشن یاد آگیا: مریم نواز

ضمانت پارک سے دہشتگرد برآمد ہونے کے بعد عمران خان کو امن کا بھاشن یاد آگیا: مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اب اس دہشت گرد کو پتا چل گیا کہ اس کی دہشتگردی پر قانون حرکت میں آئے گا تو اب اسے اکسانا یاد آگیا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ ریاست پر حملہ کیا گیا، درجنوں پولیس والوں کے سر پھاڑے گئے، پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں، پٹرول بم پھینکے گئے۔