بیونس ایئرز: (ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان لیونل میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے بعد 800 گول کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے ، فرینڈلی میچ میں ارجنٹینا نے پناما کو دو گول سے ہرا دیا۔
ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ارجنٹینا فٹبال ٹیم پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں نظر آئی،پناما کے خلاف فرینڈی میچ میں تھیاگو المادا نے ارجنٹینا کو برتری دلائی اور کپتان لیونل میسی نے خوبصورت کک کے ذریعے دوسرا گول بنایا، اور اسی اسکور پر میچ اختتام پذیر ہوا۔
پناما سے2-0 سے کامیابی کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ ٹرافی کی جیت کا جشن بھی منایا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹ بال ہسٹری اینڈ سٹیٹسٹکس کے مطابق 38 سالہ پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے دسمبر 2021 میں اپنا 800 واں گول کیا تھا۔